۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
معاون فرهنگی کتائب حزب الله عراق

حوزہ/ مسئلہ فلسطین کا حل صرف شیعہ اور سنی کے اتحاد سے ممکن ہے کیونکہ اس مسئلے کے حل سے تمام مسلمانوں کے درمیان وحدت قائم ہو گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہفتہ وحدت اور ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کی مناسبت سے "اسلامی اتحاد اور مسئلہ فلسطین " کے عنوان سے پہلا ویبینار منعقد ہوا، جس میں کتائب حزب اللہ عراق کے ثقافتی امور کے نائب سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین عدنان حسینی نے خطاب کیا، اس ویبینار کا انعقاد قم المقدسہ میں یونیورسٹی آف ریلیجنز اینڈ ڈینومینیشنز کی جانب سے کیا گیا۔

حجۃ الاسلام و المسلمین عدنان حسینی نے ہفتہ وحدت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا : ہمیں قرآن کے احکام پر عمل پیرا رہتے ہوئے اسلام ناب محمدی (ص) سے وفادار رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا : کئی سالوں سے کچھ اقدامات کے ذریعے اسلامی جماعتوں کو متحد کرنے کی کوششیں جاری ہیں، جن میں اہل سنت اور شیعہ علمائے کرام کی جانب سے مختلف انجمنوں اور فورمز کے قیام کے ذریعے بہترین اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا : جب بیسویں صدی کے آغاز میں اسرائیل کا قیام عمل میں آیا تو یہ امت مسلمہ کے لیے ایک شدید دھچکا تھا، اس کے بعد اسلامی علماء اور نوجوانوں نے اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لیے کوششیں تیز کیں، جبکہ عالمی استکبار، خاص طور پر امریکہ اور برطانیہ، نے مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی کوششیں کیں لیکن امت مسلمہ کی بیداری سے یہ سازش ناکام ہو گئی۔

انہوں نے مزید کہا : امام خمینی (رح) نے انقلاب اسلامی کی بنیاد رکھتے ہوئے بارہا اس بات پر زور دیا کہ امت مسلمہ کو دین اسلام کی پناہ میں ہونا چاہئے کیونکہ امت کی نجات کا واحد راستہ یہی ہے، امام خمینی (رح) نے فرمایا کہ مسئلہ فلسطین کا حل مسلمانوں کے اتحاد میں مضمر ہے۔

حجۃ الاسلام عدنان حسینی نے کہا : امام خمینی (رح) کا مقصد امت مسلمہ کو اس خواب سے بیدار کرنا تھا جو مغرب اور عالمی استکبار نے مسلمانوں کے لیے ترتیب دیا تھا، امام خمینی (رح) نے فرقہ واریت کو ایک معمولی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب بیرونی دشمن حملہ آور ہو تو تمام مسلمان اپنے اختلافات کو بھلا کر متحد ہو جائیں۔

انہوں نے مزید کہا :مسئلہ فلسطین مسلمانوں کے اتحاد کا مرکزی نکتہ ہے اور اس کا حل صرف اسلامی دنیا کے اتحاد سے ممکن ہے، جب مسلمان متحد ہو جائیں گے تو فلسطین کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .